وزیراعظم کا کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد.وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیاہے،وزیراعظم دوبارہ آفس سنبھالتے ہی کابینہ میں تبدیلیاں کریں گے ۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم کارکردگی کی بنیاد پر کابینہ میں ردوبدل کریں گے ،بعض وزرا کودوبارہ قلمدان سونپے جائیں گے ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ کابینہ میں تبدیلیاں آئندہ ہفتے متوقع ہیں ،شبلی فراز ،فیصل واوڈا اورعثما ن ڈار کی کابینہ میں واپسی ہو گی ،مشیروں میں ردوبدل پر غور کیاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں