پاک فوج کا وہ دستہ جس نے پہلی مرتبہ یوم پاکستان کی پریڈ میں حصہ لیا ، اس کی خدمات کیا ہیں ؟ زبردست خبر آ گئی

اسلام آباد .شکرپڑیاں پریڈ گراﺅنڈ میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پر وقار پریڈ جاری ہے جس میں پاک فوج ، پاک فضائیہ اور نیوی کے دستے شامل ہیں ، اس موقع پر پاک فوج کا ایک دستہ ایسا بھی ہے تھا جو کہ پہلی مرتبہ پریڈ کا حصہ بناہے ۔

تفصیلات کے مطابق 8 لائٹ کمانڈو بٹالین نے یوم پاکستان کی پریڈ میں پہلی مرتبہ شرکت کی ہے جس کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل کرنل محمد سہیل نے کی اور اس کا تعلق بلوچ رجمنٹ سے ہے ، جن کا نصب العین ’ الفرسان ‘ ہے ۔8 لائٹ کمانڈو بٹالین کی سپیشل سروس گروپ کی طرز پر ٹریننگ کی گئی ہے ، چین پاکستان اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی کے حوالے سے لائٹ کمانڈو بٹالین نے گراں قدر خدمات انجام دیں ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں