معید یوسف نے بھارت میں اپنی پاکستانی ہائی کمشنر تعیناتی کی تردیدکردی

اسلام آباد.قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے بھارت میں اپنی بطور پاکستانی ہائی کمشنر تعیناتی کی تردید کردی ۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق معید یوسف کاکہناہے کہ میرے حوالے سے شائع خبرمن گھڑت اوربے بنیاد ہے ،ان کاکہناتھا کہ آج کل کچھ خبریں بغیر کسی تصدیق کے شائع کردی جاتی ہیں ،خبرلگانے سے پہلے یہ تو دیکھ لیں اس کی کوئی منطق بھی ہے کہ نہیں ۔

واضح رہے کہ ایک انگریزی اخبار نے معید یوسف کی بھارت میں بطورپاکستانی ہائی کمشنر کی خبردی تھی جوبعد میں ڈیلیٹ کردی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں