لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست مسترد کرتے ہوئے نمٹادی

لاہور . لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (نواز) کی نائب صدرمریم نواز کے خلاف دائر کی جانے والی قومی احتساب بیورہ(نیب ) کی درخواست مسترد کرتے ہوئے نمٹادی ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق نیب کی جانب سے درخواست پیش کی گئی تھی کہ مریم نواز 26مارچ کو نیب پیشی پر اکیلی آئیں۔ عدالت نے نیب کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ یہ ریاست کا کا م ہے کہ وہ امن وامان کی صورتحال برقرار اور عوام کا تحفظ یقینی بنائے۔

آپ اس معاملے پر عدالت کیوں آئے ہیں، ہم اس معاملے میں کس قانون کے تحت حکم جاری کرسکتے ہیں۔ ریاست کہاں ہے، یہ کام تو ریاست کے کرنے کا ہے کہ وہ عوامی تحفظ کے لئے رینجرز کو بلائیں یا فوج کو بلالیں، آپ ایسے معاملات میں عدالت کو کیوں گھسیٹ رہے ہیں۔قانون کی خلاف ورزی پرقانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔لاہورہائیکورٹ نے نیب کی درخواست نمٹا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں