شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹ نہ دینا حکومت کی گھٹیا حرکت ہے، مریم اورنگزیب

لاہور. مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹ نہ دینا حکومت کی گھٹیا اور چھوٹی حرکت ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبازشریف کیخلاف آشیانہ،صاف پانی اورگندانالاکیس سمیت کسی میں ایک دھیلے کی بھی کرپشن نہیں ملی،جبکہ آٹا،چینی،گیس،پٹرول،ادویات مہنگی ہو نے پر حکومت کو سانپ سونگھ جاتا ہے۔ایک مہینہ ہوگیاہے شہبازشریف نے میڈیکل ٹیسٹ کرائے لیکن ان کو رپورٹ نہیں دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاآج کل اخلاقیات اور سیاسی اتحاد کے متعلق بات کرنے والے کرائے کے ترجمان اس بات پر اتر آئیں ہیں کے شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹ نہیں دینی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں