بھاری بھرکم شرجیل خان کو فٹ کرنے کا ٹھیکہ یونس خان نے اٹھالیا، دلچسپ ویڈیو سامنے آگئی

لاہور.قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز شر جیل خان کو فٹ کرنے کی ذمہ داری یونس خان نے اٹھالی ہے۔

شرجیل خان کو ایکسرسائز کرواتے ہوئے یونس خان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں یونس خان کو شرجیل خان کے کندھوں پر سوار دیکھا جاسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شرجیل خان نے یونس خان کو اپنی کمر پر اٹھا کر گراؤنڈ کے پانچ چکر لگائے۔ یونس خان نے کندھوں پر سوار ہونے سے قبل بھاری بھرکم شرجیل خان کو بھی اپنے کندھوں پر اٹھایا تھا۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ٹیم میں سلیکشن کے بعد شرجیل خان کی فٹنس پر سوالات اٹھ رہے تھے جس کے بعد قومی کرکٹر نے کہا تھا کہ وہ اپنی فٹنس پر خصوصی کام کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں