صوبے میں تمام سکول کھلیں رہیں گے،وزیر تعلیم سندھ سعید غنی

کراچی. وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ صوبے میں تمام سکول کھلیں گے اور جہاں ضرورت پڑے گی صرف وہاں سکولوں کو بند کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن(این سی او سی) کے اجلاس میں آ ج ملک کے بڑے شہروں میں کوروناکی صورتحال کا جائزہ لیا گیاہے، سندھ اور بلوچستان میں صورتحال کنٹرل میں ہے اور یہاں شرح بہت زیادہ نہیں۔ سندھ میں کل تک کورونا کی شرح 2.6 تھی جب کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں بھی صرف مخصوص اضلاع کے سکول بند ہوں گے۔ گزشتہ 2 ماہ میں 154 سکولوں کو کچھ عرصے کے لیے بند کیا، اگر کسی شہر میں کورونا کے کیسز بڑھنے سےسمارٹ لاک ڈاون لگانا پڑا تو وہاںسکول بند کرنا پڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں