سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کس جماعت کا ہونا چاہیے؟ جماعت اسلامی کا ایسا مطالبہ کہ مولانا فضل الرحمان بھی حیران پریشان رہ جائیں

لاہور . جماعت اسلامی نے سینیٹ میں اکثریتی پارٹی کا اپوزیشن لیڈر لانے کی حمایت کردی۔ خیال رہے کہ سینیٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی اپوزیشن کی اکثریتی جماعت ہے جس کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے دو روز قبل امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کرکے اپوزیشن لیڈر کیلئے حمایت مانگی تھی۔

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کے لیے حزب اختلاف کی جماعتیں مشاورت کریں۔ ‏اپوزیشن پارٹیوں کو مل کر ایک نام پر متفق ہونا چاہیے لیکن اگر ان میں اتفاق نہیں ہوتا تو اپوزیشن لیڈر اکثریتی پارٹی کا ہونا چاہیے، ‏پارلیمانی روایات کی پاسداری جمہوریت کا حسن ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کے اتحادپی ڈی ایم کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی میں اختلافات موجود ہیں۔ دونوں جماعتیں ہی اپنا اپوزیشن لیڈر لانا چاہتی ہیں جس کی وجہ سے اپوزیشن اتحاد بھی خطرے میں پڑ چکا ہے۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی کوشش ہے کہ اپوزیشن لیڈر مسلم لیگ ن کا ہونا چاہیے تاہم پیپلز پارٹی ان کی اس بات سے متفق نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں