بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کوروناوائرس کاشکار ہوگئے

ممبئی .بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی کورونا کاشکار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق،ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ اداکار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اداکارنے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا کی تیسری لہر بھارت میں بھی تیزی سے پھیل رہی ہے اور اب تک کئی اداکار اس کا شکار ہو چکے ہیں۔

دو روز قبل بالی وڈ اداکار کارتک آریان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں