یوم پاکستان ، ہندو برادری کی جانب سے ملک کی سلامتی،کشمیر کی آزادی کےلیے مندروں میں خصوصی پوجاپھاٹ اور دعائیں

عمرکوٹ. پاکستان ڈےپرہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی سلامتی،کشمیر کی آزادی کےلیے مندروں میں خصوصی پوجاپھاٹ اور دعائیں کی گئی ، گجوراناچوک سے پریس کلب عمرکوٹ تک ریلی نکالی گئی۔

ریلی سےخطاب کرتےہوئے مقررین کاکہناتھاکہ پاکستان کی سلامتی و بقاء کےلیے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کرنے کےلیے تیار ہے ۔ایڈووکیٹ منگھارام بھیل کاکہناتھاکہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں، پاکستان میں بسنے والی ہندو کمیونٹی کوہرطرح کی مکمل آزادی حاصل ہے۔

ٹیکم بھیل ودیگر مقررین کاکہناتھاکہ وہ اپنے کشمیری بھائیوں کو نہیں بھول سکتے ،بھارت نے مظلوم کشمیری بھائیوں پرمظالم ریاستی دہشتگردی ظلم و بربریت کےپہاڑ توڑرکھےہیں، مظلوم کشمیریوں پر بھارتی دہشتگردی پر عالمی دنیاکی بےحسی خاموشی قابل مذمت ہے۔ ریلی میں بچوں نےپاکستان کےپرچم اٹھا رکھے تھے اور پاکستان زندہ آباد کے فلک شگاف نعروں سے عمرکوٹ کی فضا گونج اٹھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں