پیپلزپارٹی نے استعفے دیئے تو سب سے زیادہ نقصان سندھ حکومت کوہوگا،چودھری سرور

لاہور.گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کاکہناہے کہ پیپلزپارٹی نے استعفے دیئے تو سب سے زیادہ نقصان سندھ حکومت کوہوگا،جب سے پی ڈی ایم بنی میں نے یہی کہا11جماعتوں کے الگ الگ نظریات ہیں،اپوزیشن میں لڑائی ہوگی تو فائدہ حکومت کو پہنچے گا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق چودھری سرور کاکہناتھا کہ عوام کو صاف پانی فراہم کرنا مشن ہے،صاف پانی کی فراہمی کیلئے مخیرحضرات سے ملکرکام کررہے ہیں۔شفافیت نہ ہونے کے باعث ماضی میں صاف پانی منصوبے کامیاب نہ ہو سکے،انکاکہناتھا کہ آج پاکستان دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کررہا ہے ،حکومت پنجاب میں تمام لوگوں کوہیلتھ کارڈ فراہم کررہی ہے،جس نے ووٹ نہیں دیا اسے سہولت نہ فراہم کریں یہ ممکن نہیں۔اگلے ہفتے نجی آرگنائزیشنز پنجاب آب پاک اتھارٹی کےساتھ مل کرموثرپلان بنائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں