سعودی عرب نے یمن میں امن قائم کرنے کیلئے اب تک کا سب سے بڑا قدم اٹھا لیا ، عرب دنیا سے بڑی خبر

ریاض.سعودی عرب نے یمن میں امن کے قیام کیلئے ا ب تک کا سب سے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے حوثی باغیوں کو جنگ بندی کی پیشکش کر دی ہے ۔

نجی اخبار ’ جنگ نیوز ‘ کی رپورٹ کے مطابق امن اقدام کے تحت صنعا ایئر پورٹ کو دوبارہ کھولنے اور الحدیدہ پورٹ پر پابندیوں میں نرمی کی اجازت دی گئی ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے یمنی بحران کے خاتمے اور مکمل سیاسی حل تک رسائی کا فارمولا پیش کیا ہے۔ فیصل بن فرحان نے ریاض میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ فارمولے کے تحت یمن کے تمام علاقوں میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں ایک جامع جنگ بندی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں