خیر پور میں ایف ایس کی طالبہ کے ساتھ تین افراد 7 ماہ تک زیادتی کرتے رہے ، لیکن معاملہ کس طرح باہر آیا؟ افسوسناک خبر

خیر پور .صوبہ سندھ کے شہر خیر پور میں کالج کی طالبہ کو تین افراد کی جانب سے مسلسل سات مہینے تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہواہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایف ایس سی کی طالبہ نے ’ ویمن پروٹیکشن سیل ‘ میں تینوں ملزمان کے خلاف شکایت درج کروائی ہے کہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔لڑکی کا کہناتھا کہ تینوں ملزمان نے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے ویڈیوز بھی بنائی جنہیں استعمال کرتے ہوئے مجھے بلیک میل کرنے کا بھی سلسلہ جاری رہا، میں انہیں اب تک تقریبا سات لاکھ روپے کی رقم دے چکی ہوں لیکن یہ اب بھی مزید پیسے مانگ رہے ہیں ۔

متاثرہ لڑی نے تھانہ بی سیکشن سے رابطہ کرتے ہوئے تینوں ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے اور ان سے تحفظ کا مطالبہ کر دیاہے ۔پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تینوں میں سے ایک شخص کو گرفتار کر لیاہے جبکہ دیگر دو کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔پولیس کا کہناتھا کہ ویم پروٹیکشن سیل کی جانب سے مقدمہ درج کیا جائے گا اگر الزامات کی تصدیق ہو تی ہے تو کاروائی عمل میں لائی جائے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں