ایسے پاکستان کے لئے کوشاں ہیں جہاں قانون کی بالادستی ہو، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد. پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورسینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ایسے پاکستان کے لئے کوشاں ہیں جہاں قانون کی بالادستی ہو،ہم نے اس عزم کودہرانا ہے جس کے لئے ملک بنا تھا،قانون کی حکمرانی ہوگی تو سب محفوظ ہوں گے، طاقتور اور اشرافیہ کو قانون کے تابع لائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ فوٹوگرافک نمائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ نیا پاکستان وہ پاکستان ہے جو قائد اعظم کا نظریہ تھا،قائد اعظم نے ایسے سفر اور منزل کا تعین کیا جس کا مقصد قانون اور آئین کی بالادستی والا معاشرہ تھا،بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ایسی روش اپنائی گئی جس نے اخلاقی معیار کوتباہ کردیا،آج کرپشن کو کوئی کرپشن نہیں سمجھتا، سیاسی حکومتوں نے مافیا پالے اور جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کی، یہ ملک پاکستان کی عوام کے لئےبنا تھا جہاں سب کو انصاف ملےلیکن خاص لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑ ا کیاجائے تو ملک کی اینٹ سے اینٹ بجانے کی بات کرتے ہیں۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے انتخاب میں پیپلز پارٹی کی حمایت ، سراج الحق نے بلاول بھٹو زرداری کو کورا جواب دے دیا
عمران خان کی قیادت میں ہمیں نڈر اور ایماندار قیادت ملی ہے، افواج پاکستان اور پولیس کے اداروں نے ملک میں نظم و ضبط قائم کرنے کے لئے بہت کا م کئے ہیں۔

قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ آ ج اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ ہم پاکستان کو قائد اعظم کے زریں اصولوں کے مطابق فلاحی ریاست بنائیں گے، ہمیں اتحاد اوریگانگت کے ساتھ ہر مشکل کا سامنا کرنا ہے۔ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں ہر خاص و عام قانون کے سامنے جواب دہ ہو۔

ایک اور پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ23مارچ ہماری قومی تاریخ کا وہ تابناک دن ہے جب مسلمانان برصغیر نے علیحدہ وجود اور الگ پہچان کے ساتھ آگے بڑھنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ اسی روز علیحدہ وطن کے حصول کے لئے عملی جدوجہد کا باقاعدہ آغاز ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں