امارات میں مقیم تارکین وطن پاکستان کا وقار بلند کرنے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں : قونصل جنرل احمد امجد علی

دبئی. پاکستان کے 81ویں قومی دن کے موقع پر قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل احمد امجد علی نے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940ءکے تاریخی دن کو برصغیر کے مسلمانوں نے قرار داد پاکستان کا دن قرار دیا۔ پاکستان کے حصول کے لیے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی سیاسی بصیرت کام آئی اور 14 اگست 1947ءکو ہمیں اپنا آزاد وطن پاکستان حاصل ہوا۔ جس میں آج ہم آزادی اور خود مختاری سے رہ رہے ہیں۔ احمد امجد علی نے امارات میں مقیم پاکستانیوں کو اس موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوش حالی میں یقینا اوورسیز پاکستانیز کا بڑا ہاتھ ہے جنہوں نے ملکی معیشت کو مضبوط کررکھا ہے۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے انتخاب میں پیپلز پارٹی کی حمایت ، سراج الحق نے بلاول بھٹو زرداری کو کورا جواب دے دیا
قونصل جنرل نے کہا کہ اس وقت 16 لاکھ سے زائد پاکستانی یہاں بسلسلہ روزگار موجود ہیں جو اپنے خاندانوں کی کفالت کے ساتھ ساتھ امارات کی ترقی اور خوش حالی کے لیے بھی اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ موجودہ حالات کے تناظر میں قونصل جنرل نے کہا کہ کورونا وباءکے خاتمہ کے لیے حکومت امارات کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے تاکہ وباءپر قابو پایا جاسکے اور معمولات زندگی دوبارہ نارمل ہوسکیں۔ قونصل جنرل نے امارات میں مقیم ہم وطنوں سے گزارش کی ہے کہ وہ پاکستان کا وقار بلند کرنے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں جبکہ قونصلیٹ یہاں مقیم پاکستانیوں کی خدمت کے لیے ہمہ وقت موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں