آج کے دن جنوبی ایشیا کے مسلمانوں نے غلامی کی زنجیریں توڑنے کا عہد کیا،وفاقی وزیر قانون

اسلام آباد.وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ آج کے دن جنوبی ایشیا کے مسلمانوں نے غلامی کی زنجیریں توڑنے کا عہد کیا،قرارداد پاکستان جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کی تاریخ میں ایک اہم موڑ ثابت ہوئی۔قراردادپاکستان کے صرف 7 برس بعد پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔

بیرسٹر فروغ نسیم نے کہاکہ آج ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے،ہم کورونا وبا سے لڑ رہے ہیں،وبا سے دنیا بھر کی معیشت اور ترقی پر منفی اثرات مرتب ہوئے ،حالات کا مقابلہ صرف اپنے عزم اور ثابت قدمی سے کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں