کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاﺅن کی ہدایت

اسلام آباد. وفاقی وزیراورسربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر اسد عمرنے بتایا ہے کہ کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاﺅن کی ہدایت کردی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ”آج صبح این سی او سی کی میٹنگ میں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ان سرگرمیوں پر پابندیاں بڑھائی جائیں جو کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے میں معاون ثابت ہورہی ہیں،صوبائی اور وفاقی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد میں سختی کریں اور وقوع پذیر ہونیوالی خلا ف ورزیوں پر کریک ڈاﺅن کریں”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں