پی ڈی ایم نے پارلیمانی کونسل کے اجلاس کابائیکاٹ کردیا

اسلام آباد. پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کی جانب سے پارلیمانی کونسل کے اجلاس سے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر کی جانب سے پارلیمانی کونسل کو تسلیم نہیں کرتے، نا اہل حکومت کے ساتھ کسی پلیٹ فارم بیٹھنا نہیں چاہتے اور اپوزیشن، حکومت کے کسی بھی اجلاس میں شریک نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے 6مارچ کو پارلیمنٹ کے باہر اپوزیشن اراکین اسمبلی کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے حوالے سے سینیئر پارلیمنٹیرین کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں