شیخ رشید احمد نے کورونا ویکسین کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر اعتماد کا اظہا رکردیا

اسلام آباد.وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کورونا ویکسین کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر اعتماد کا اظہا رکردیا۔

نجی ٹی ہم نیوز کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے کورونا سے بچاﺅ کی ویکسین لگوانے کے لئے اچھے اقدامات کئے ہیں۔میں نے اپنا نمبر آنے کے بعد ویکسین لگوائی ہے،پاکستان میں کورونا کا مرض دوبارہ بڑھنے کے باعث پیش آنے والی صورتحال سے عام آدمی زیادہ متاثرہورہاہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ نے آج سی ڈی اے ہسپتال سے چینی ویکسین سائنو فارم لگوائی ہے اورشیخ رشید کو پچھلے سال میں کورونا بھی ہوچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں