سندھ میں دو نمبر لوگوں کا خاتمہ ہونا چاہیے، خرم شیرزمان

کراچی. پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر سندھ اسمبلی خرم شیرزمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں دو نمبر لوگوں کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ آج عوام پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت سے تنگ ہیں،سندھ میں لوگوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے ، عوام کو تعلیم صحت اور دوسرے مسائل کا سامنا ہے۔پیپلز پارٹی بینظیر کی جماعت ہے مگر آصف علی زرداری نے اس پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

لیڈر اپوزیشن سندھ اسمبلی کے خلاف اداروں کو استعمال کیا جارہا ہے، آئی جی سندھ کسی کی پارٹی نہ بنیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں