روزے کی حالت میں کورونا ویکسین لگوائی جا سکتی ہے، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد. وزیر اعظم کے معاون خصوصی او ر مذہبی رہنما مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ فتوے کے مطابق روزے کی حالت میں بھی کورونا ویکسین لگوائی جا سکتی ہے۔

نجی ٹی جیو نیوز کے مطابق علامہ طاہر اشرفی کا کہناتھا کہ ویکسین لگوانا شرعی طور پر جائز ہے،شریعت اسلامیہ نے خود کو تکلیف سے بچنے اور دوسروں کو بچانے کا حکم دیا ہے،تمام علماءکا اس بات پر اتفاق ہے کہ ہر شخص ویکسین لگوائے اور مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ ویکسین خرید کر مستحق افراد کو سہولت فراہم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں