براڈشیٹ کمیشن آصف زرداری کے سوئس مقدمات کا ریکارڈ بھی سامنے لے آیا، سربمہر ریکارڈ کھولنے کی سفارش

اسلام آباد.براڈشیٹ کمیشن سابق صدر آصف زرداری کے سوئس مقدمات کا ریکارڈ بھی سامنے لے آئے،کمیشن نے نیب کو سوئس مقدمات کا سربمہرریکارڈکھولنے کی سفارش کردی ۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ میں کہاگیاہے کہ نیب ریکارڈ کوڈی سیل کرکے جائزہ لے کہ کیا کرنا ہے ،سوئس مقدمات کا ریکارڈ نیب کے سٹور روم میں موجود ہے ،سوئس مقدمات کا ریکارڈ12 ڈپلومیٹک بگز میں پاکستان پہنچایا گیا تھا۔

اس سے قبل براڈشیٹ انکوائری کمیشن رپورٹ میں کہاگیاہے کہ براڈشیٹ کمپنی کو 15 لاکھ ڈالر رقم کی غلط ادائیگی کی گئی ،غلط شخص کو ادائیگی ریاست پاکستان کے ساتھ دھوکاہے،کمیشن رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ادائیگی کو صرف بے احتیاطی قرارنہیں دیاجاسکتا ،وزارت خزانہ ،قانون ،اٹارنی جنرل آفس سے فائلیں چوری ہو گئیں ،پاکستانی ہائی کمیشن لندن سے بھی ادائیگی کی فائل سے اندراج کا حصہ غائب ہو گیا، براڈشیٹ کمیشن کو تمام تفصیلات نیب کی دستاویزات سے ملیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں