چوہدری برادران کا وزیر اعظم عمران خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

لاہور.وزیر اعظم عمران خان کا کوروناٹیسٹ مثبت آنے پر چوہدری برادران نے وزیر اعظم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کردیا ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے قائد چوہدری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ دعا گوہیں عمران خان جلد صحت یاب ہوں۔ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر ملک میں تیزی سے پھیل رہی ہے، وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے سب ویکسین لگوائیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں