پنجاب حکومت مولانا فضل الرحمن کی ویکسی نیشن کرنے کی منتظر ہے، فردوس عاشق اعوان

لاہور .وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت مولانا فضل الرحمن کی ویکسی نیشن کرنے کی منتظر ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانافضل الرحمن آج جاتی امراءشاہی محل میں جعلی راجکماری کے سامنے حاضری ضرور دیں لیکن پہلے کورنا وائرس کی ویکسی نیشن کے لئے بزدار حکومت کے قائم کردہ ویکسی نیشن سنٹرز پر تشریف لائیں اور اپنی ویکسی نیشن کرائیں، تاکہ آپ کورونا سے اور عوام آپکے ہر قسم کے شر سے محفوظ رہیں۔

مولانا آج جاتی امراء شاہی محل میں جعلی راجکماری کے سامنے حاضری ضرور دیں لیکن پہلے بزدار حکومت کے قائم کردہ ویکسینیشن سنٹرز پر تشریف لائیں اور اپنی ویکسینیشن کرائیں۔ تاکہ آپ کورونا سے اور عوام آپکے ہر قسم کے شر سے محفوظ رہیں۔ حکومت مولانا کی ویکسینیشن کرنے کی منتظر ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے ایک اور پیغام میں کہا کہ کورونا خطرات کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت شہریوں کو کورونا ویکسین کی فراہمی کیلئے سرتوڑ کوشش کررہی ہے اور دوسری جانب مولانا فضل الرحمن اقتدار سے دوری اور پے در پے شکستوں کا غم دور کرنے میں مصروف بھاگ دوڑ کررہے ہیں۔

کورونا خطرات کے پیش نظر تحریک انصاف کی حکومت شہریوں کو کورونا ویکسین کی فراہمی کیلئے سرتوڑ کوشش کررہی ہے تو دوسری جانب فضل الرحمن اقتدار سے دوری اور پے در پے شکستوں کا غم دور کرنے میں مصروف بھاگ دوڑ کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں