پرویز خٹک کے بیٹے ابراہیم خٹک کا نکاح پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما کی بیٹی کے ساتھ ہو گیا ، تقریب کہاں ہوئی؟ بڑا دعویٰ

پشاور .سوشل میڈیا پر خبریں گرم ہیں کہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بیٹے اور ممبر صوبائی اسمبلی ابراہیم خٹک کی شادی پیپلز پارٹی کے رہنما نوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی کی بیٹی کے ساتھ گزشتہ روز سرینہ ہوٹل میں انجام پا گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کہا جارہاہے کہ یہ شادی کی تقریب اسلام آباد کے سرینہ ہوٹل میں ہوئی جس میں سیاست سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی لیکن کہا جارہاہے کہ پرویز خٹک نے اپنے بھائی لیاقت خٹک کو اہل خانہ سمیت شادی میں شرکت کی دعوت ہی نہیں دی ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں یہ دکھائی دے رہاہے کہ تقریب میں کورونا ایس او پیز کا کوئی خاص خیال نہیں رکھا گیا ۔ خاندانی ذرائع کا کہناہے کہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے دونوں صاحبزادوں کی شادی کا ولیمہ آبائی گاوں مانکی شریف میں گیارہ اپریل کو منقعد ہوگا۔

گزشتہ دنوں دونوں بھائیوں کے مابین اختلافات سامنے آئے تھے اور دونوں جانب سے ایک جلسے میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تھا ۔۔ اختلافات نے چند ہفتے قبل نوشہرہ میں صوبائی اسمبلی کے نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر شدت اختیار کرلی تھی جس میں لیاقت خٹک نے اپنی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کے مقابلے میں مسلم لیگ نون کے امیدوار کی حمایت کی تھی اور ان کی جیت کی خوشی میں اپنے ہجرے میں میوزک پارٹی بھی منعقد کی تھی۔ بعد ازاں صوبائی حکومت نے انہیں وزارت سے ہٹا دیا تھا۔

کوورنا سے اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا ،24 گھنٹوں میں مزید44 افراد جاں بحق،3ہزار667نئے کیسز رپورٹ
سوشل میڈیا پر کہا جارہاہے کہ شادی کی تقریب میں قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر، سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی ، وزیر اطلاعات شبلی فراز ، پیپلزپارٹی کے مرکزی جنرل سیکٹری و سابق چیرمین سینٹ نیئر حسین بخاری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینٹر مصطفی نواز کھوکھر، صدر زرداری کے ترجمان سینٹر قیوم سومرو، سابق سینئر صوبائی وزیر رحیم داد خان، سابق وفاقی وزیر میاں مظفر شاہ نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں