’سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ن لیگ کا ہوگا‘ مریم نواز نے واضح کردیا

لاہور . مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ان کی پارٹی کا ہوگا۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اصولی فیصلہ ہوچکاہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ن لیگ کا ہوگا، اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان سے بھی بات ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کیلئے پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں یوسف رضا گیلانی کی حمایت کررہی تھیں، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر بھی کوشش ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں متحد رہیں، پی ڈی ایم کے ساتھ رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ پیپلزپارٹی کا اپنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں