وزیراعظم کو ویکسین لگنے سے پہلے انفیکشن ہو چکا تھا،اسد عمرکاانکشاف

اسلام آباد.وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے انکشاف کیاہے کہ وزیراعظم کو ویکسین لگنے سے پہلے انفیکشن ہو چکا تھا، وزیراعظم خیریت سے ہیں ۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ 10دن کے لگ بھگ قرنطینہ کا عرصہ ہوتا ہے ،جو لوگ 2 سے تین دن رابطے میں رہے ان کا کورونا ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کورونا کی تیسری لہر بنیادی طورپر برطانیہ سے آئے وائرس کے باعث ہے ،یہ وائرس زیادہ آسانی سے پھیلتا ہے،اس قسم کا وائرس ایک شخص کو ہوتوپورے خاندان کو ہوجاتا ہے،پہلے سے متاثرہ شخص دوسری بار بھی وائرس کا شکار ہو سکتا ہے،وفاقی وزیر نے کہاکہ جنوبی افریقا اور برازیل سے مسافروں کی آمد پر پابندی لگا رہے ہیں،جنوبی افریقا اور برازیل سے آیا کورونا بھی بہت خطرناک ہے ۔
اسدعمر نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ویکسین موثر ہے ،ویکسین کے دوڈوز لگنے کے بعد خطرہ بہت کم ہوتا ہے، وزیراعظم صحت ہونگے تو دوبارہ ویکسی نیشن کافیصلہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں