وزیراعظم عمران خان کورونا کا شکار، کونسی علامات ظاہر ہو رہی ہیں ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

لاہور .وزیراعظم عمرا ن خان کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیاہے ، اس حوالے سے اسد عمرکا کہناہے کہ عمران خان کورونا ویکسین کی ڈوز لگوان سے قبل ہی نفیکشن کا شکار ہو گئے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور ترجمان شہباز گل بھی اس معاملے پر تفصیلات کے ساتھ سامنے آ گئے ہیں اور انہوں نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے قوم کو عمران خان کی حالت اور ظاہر ہونے والی علامات کے بارے میں بتادیاہے ۔

شہباز گل کا ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہناتھا کہ ” وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے ، وہ اپنی رہائشگاہ پر قرنطینہ میں ہیں ، اللہ کا شکر ہے کہ ان کی علامات شدید نہیں ہیں ، انہیں ہلکی سی کھانسی اور ہلکا سا بخار ہے ، اللہ ان کو جلد صحتیاب کرے آمین، انشاءاللہ آپ کو ان کی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ دیتے رہیں گے ۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں