وزیراعظم اور انکے اہلخانہ کیلئے دعاگو ہیں، ترجمان سندھ حکومت

کراچی .سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کاکہناہے کہ وزیراعظم اور انکے اہلخانہ کیلئے دعاگو ہیں،اللہ وزیراعظم عمران خان کو صحت دے ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان میں آج کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جس پر انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں