نااہلی درخواست : الیکشن کمیشن نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا

اسلام آباد.الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی نااہلی کی درخواست پر سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس میں کہاآپ کیخلاف نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقررہوچکی ہے،22 مارچ کوذاتی حیثیت میں یابذریعہ وکیل پیش ہوں،یوسف رضاگیلانی کے بیٹے علی حیدرگیلانی کوبھی نوٹس جاری کردیاگیاجبکہ درخواست گزارفرخ حبیب،کنول شوذب اورملیکہ بخاری کوبھی نوٹسز جاری کردیئے گئے۔چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن 22 مارچ کوسماعت کرےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں