عمران خان کے بعد ان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ بی بی کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ بھی آ گیا

اسلام آباد .وزیراعظم عمران خان کے بعد ان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ بی بی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کورونا مثبت آنے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیاہے تاہم اب حکومتی ذرائع کا کہناہے کہ بشریٰ بی بی کابھی ٹیسٹ مثبت آ گیاہے اور انہوں نے بھی خود کو آئیسولیٹ کر لیاہے ۔

یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دو دن قبل ہی وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین لگوائی تھی جس کی ویڈیو بھی ٹویٹر پر شیئر کی گئی تاہم اسد عمرکا کہناہے کہ وزیراعظم ویکسین لگوانے سے قبل ہی کورونا کا شکار ہوئے ہیں ۔

اس وقت ملک بھر میں 60 سال سے زائد افراد کو ویکسین دی جارہی ہے اور وزیراعظم چونکہ 68 برس کے ہو چکے ہیں اور انہوں نے اپنی باری آنے پر پولی کلینک جا کر پہلی ڈوز لگوائی ۔ اسد عمر کا کہناہے کہ کورونا ویکسین لگوانے سے وائرس کا خطرہ کم ہو جاتاہے ۔

اس کے علاوہ صدر مملکت عارف علوی اور ان کی اہلیہ ثمینہ علوی نے بھی کورونا ویکسین لگوالی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں