حکومت کا بی این پی مینگل سے قائمہ کمیٹی برائے بین الاصوبائی رابطے کی چیئرمین شپ واپس لینے کا فیصلہ

اسلام آباد.اتحاد ختم کرنے پر وفاقی حکومت نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل سے قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ واپس لینے کا فیصلہ کیاہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی چیف وہیپ عامر ڈوگر کے سٹاف نے آغا حسن بلوچ سے رابطہ کیااوران سے استعفے کا مطالبہ کیاہے،جس پر آغا حسن بلوچ نے حکومت کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ حکومت کمیٹی میں عدم اعتماد لائے مقابلہ کرونگا۔

واضح رہے کہ بی این پی مینگل کے حکومتی اتحادی ہونے پرسپیکر قومی اسمبلی نے قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں