ورلڈ ٹی ٹوینٹی بھارت میں شیڈول،پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو خط لکھ کر مقام تبدیل کرنے کا کہا تو بھارت نے جوابی خط لکھ کر کیا کہا؟

لاہور .آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوینٹی اس سال اکتوبر میں بھارت میں شیڈول اور اس حوالے سے اہم ترین پیشرفت سامنے آئی ہے ، بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہناہے کہ پاکستان ٹیم ، میڈیا اور فینز کیلئے بھارت آمد پر کوئی بھی مشکلات نہیں ہوں گی ،بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہناتھا کہ اکتوبر نومبر میں پاکستانی باآسانی ان میچز کیلئے بھارت آ سکیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوینٹی اس سال اکتوبر میں بھارت میں شیڈول ہے اور اس حوالے سے پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آئی سی سی کو خط لکھا تھا ۔خط میں کہا گیا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستانی ٹیم ، میڈیا اور فینز کیلئے ویزا کی آسانیاں پیدا نہیں کرتا اور یقین دہانی نہیں کراتا تو ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات منتقل کر دیا جائے ۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اب آئی سی سی کو خط لکھ کر یقین دہانی کروائی ہے کہ اکتوبر نومبر میں پاکستان سے آنے والے کرکٹ فینز ، میڈیا پرسنلز اور ٹیم سے جڑی تمام مینجمنٹ کو ہر طرح کی سہولیات کے ساتھ ویزا جاری کر دیا جائے گا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحفظات پر 31 مارچ اور یکم اپریل کو آئی سی سی ایگزیکٹوبورڈ کی میٹنگ پر بھی بات کی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں