ترک اداکارہ ’حلیمہ سلطان‘ نے خود کو ملکہ قرار دے دیا، نئی تصاویر شیئر

انقرہ . معروف ترک اداکارہ ایسرا بلگیچ المعروف حلیمہ سلطان کی جانب سے خود کو سوشل میڈیا پر نئی تصویریں شیئر کرتے ہوئے ملکہ قرار دے دیا گیا ہے۔معروف ترک سیریز ارطغرل غازی کا تاریخی کردار حلیمہ سلطان ادا کرنے والی اداکارہ ایسرا بلگیچ نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاونٹ پر چند تصویریں شیئر کی ہیں جس میں وہ نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔

سیاہ لباس میں ملبوس ایسرا بلگیچ کا خود کے لیے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے وہ تاش کے پتوں کی کوئین ہیں اور ایک پرانا بھلایا ہوا رشتہ ہیں۔ایسرا بلگیچ کی ان تصویر پر ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جن میں ان کے مداح ان کی خوب تعریفیں کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں