لوگوں کو کتوں کے کاٹنے سے متعلق کیس ،سندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپور اور اسد سکندر کی رکنیت معطل کردی

سکھر.سندھ ہائیکورٹ نے لوگوں کو کتوں کے کاٹنے سے متعلق کیس میں پیپلزپارٹی کے دوارکان سندھ اسمبلی کی رکنیت معطل کردی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوزکے مطابق سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے لوگوں کو کتوں کے کاٹنے سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور اور ملک اسد سکندر کی رکنیت معطل کردی اور صوبائی الیکشن کمیشن کو دونوں ارکان کی رکنیت معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کاحکم دیدیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر سخت برہمی کااظہار کیا تھا اور ایم پی ایز کو واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کی ہدایت کی تھی تاہم ارکان اسمبلی کی جانب سے کوئی رپورٹ جمع نہیں کرائی گئی جس پر عدالت نے رکنیت معطلی کاحکم دیدیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں