اوسی خان پور میں بارہ سالوں سے دونوں نہروں کی بندش نے لاکھوں ایکڑ زمین بنجر کر دی ، کسان وزیراعلیٰ کی توجہ کے منتظر

خان پور .اوسی خان پورمیں 12برسوں سے مسلسل2نہروں کی بندش نے کئی مضافات کی زمینیں بنجر کردیںجبکہ کسان طبقہ قحط سالی کاشکار ہے اورمقامی منڈی میں اناج کم پڑگیا، فاقہ کشی کے شکارہزاروں کسان وزیر اعلیٰ پنجاب کی مدد کے منتظر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک وہند میں چلائی جانیوالی دینی تحریکوں کے مرکزتحصیل خان پور کے قصبہ دین پور شریف اور اسکے مضافاتی علاقے موضع کالکاں،موضع کچی جمال،موضع کوٹلہ میرن،موضع خان پور،موضع گھوٹیہ،موضع سیوارام،موضع جنگی،چک۔100اور چک99 سمیت دیگر کئی علاقوں کے ہزاروں کسان کوٹی نہر اور اپر نواں کوٹ نہر کی مسلسل بارہ سالوں سے بندش سے ان علاقوں میں آب پاشی کا سلسلہ مکمل طور پر بند ہوچکاہے،یہاں قحط سالی سے سونا اگلنے والی لاکھوں ایکڑزمینیں بنجر ہوچکی ہیں جبکہ مقامی منڈیوں میں اناج بھی کم پڑگیاہے دوسری جانب کاشتکاری سے جن کسانوں کے گھریلواخراجات چلتے تھے اب انکے گھروں میں فاقوں کی نوبت آن پہنچی ہے،آب پاشی سے محروم ہزاروں کسانوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے فوری نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ نہروں کی فوری بحالی کا مطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں