جن لوگوں نے محمد وسیم کو چیف سلیکٹر بنوایا ہے وہیں طاقتیں انہیں ۔۔“انضمام الحق برس پڑے ، بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور . پاکستان ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہاہے کہ محمد وسیم کو جن لوگوں نے چیف سلیکٹر بنوایا ہے وہی طاقتیں انہیں کنٹرول کر رہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق انضمام الحق کا کہناتھا کہ میں آپ کو واضح الفاظ میں بتا رہاہوں کہ محمد وسیم کوکچھ لوگوں کی جانب سے چیف سلیکٹر بنوایا گیاہے اور وہیں طاقتیں ان کو کنٹرول کر رہی ہیں ، بورڈ کو اپنی آنکھیں کھولنی چاہیے اور سوچیں کہ وہ کرکٹ کے ساتھ کرنا کیا چاہتے ہیں ، آپ نے ٹی ٹوینٹی کی آخری سیریز جیتی ہے اور اس کے باوجود بھی ٹیم میں پانچ سے چھ تبدیلیاںکی گئیں ہیں ، اسی طرح ون ڈے میں بھی پانچ چھ تبدیلیاں کی گئیں ہیں اور جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیاہے انہوں نے صرف دو سے تین میچ کھیلے ہیں ، یہ پاکستانی کرکٹ کا معیار نہیں ہے ، جن باولرز نے پی ایس ایل کے دو میچوں میں اچھی باولنگ کی انہیں شامل کر لیا گیاہے ، کیا یہی پاکستان کرکٹ کا معیار ہے ۔

کھیلتے اور جس نے ٹیم کو گراونڈ میں لڑنے کیلئے تیار کرنا ہوتاہے اسے اعتماد حاصل ہونا چاہیے ۔

انضمام کا کہناتھا کہ بابراعظم ٹیم سلیکشن سے خوش نہیں ہیں اور محمد وسیم کہہ رہے ہیں اس سے آپ کا تعلق نہیں ہے ، محمد وسیم کس طرح بابراعظم کو یہ کہہ سکتے ہیں ؟ یہ بہت ہی حیران کن ہے ، اب محمد وسیم کے وہ بنایا اور بورڈ کی پالیساں کہاں ہیں جن میں کہا جاتا تھا کہ کپتان کے پاس پورا اختیار ہو گا اور وہ سلیکشن میں مکمل طور پر کردار ادا کر سکیں گے ؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں