کراچی میں رینجرز کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ ،ایک اہلکار شہید

کراچی .شہر قائد میں رینجرز کی گاڑی پر نا معلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور چھ افراد زخمی ہو گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن میں موٹر سائیکل سوار نا معلوم افراد نے رینجرز کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہو گیا جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان ہوا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں پولیس کی دو گاڑیوں کو نقصان ہوا ۔سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں