نواز شریف نے آصف علی زرداری پر دباﺅ ڈالنے کے لیے مولانا فضل الرحمان کو بڑی پیشکش کردی

اسلام آباد .سابق وزیراعظم نواز شریف نے جمعیت علمااسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو پیشکش کی ہے کہ وہ اپنی جماعت کے ارکان اسمبلی کے استعفے مولانا فضل الرحمان کو پیش کرنے کو تیار ہیں ۔نجی نیوز چینل سما کے مطابق نوازشریف کا کہنا ہے کہ کوئی اور جماعت مانے یا نہ مانے ہمارے استعفوں پر فیصلہ مولانا فضل الرحمان کر سکتے ہیں ۔

واضح رہے کہ لانگ مارچ میں دو ہفتو ں کے وقت باقی ہے لیکن ابھی اسمبلیوں میں استعفے دینے کے معاملے پر پی ڈی ایم کی دو بڑی جماعتیں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی منقسم دکھائی دیتی ہے ۔کل پی ڈی ایم کا اہم اجلاس ہو گا جس میں موجود سخت مو¿قف کی حامل جماعتیں جمیعت علمائے اسلام ف اور پاکستان مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ اجلاس میں وہ اسمبلیوں سے اکھٹا استعفے دینے کے معاملے پر دوبارہ دباو¿ ڈالیں گے۔دوسری جانب پی ڈی ایم کی بڑی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے مشاورت اور ذہن سازی کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ ہر قیمت پر اس تجویز کی مخالفت کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں