”صفدر کی بیوی کیلئے پیغام ہے کہ اگر دوبارہ ایسی تھکی ہوئی حرکت کی تو میں ۔۔“شہباز گل لاہور ہائیکورٹ میں سیاہی اور انڈے پھینکے جانے پر سیخ پا ہو گئے ، مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور .لاہور ہائیکورٹ میں شہباز گل پر لیگی کارکنوں کی جانب سے مبینہ طور پر انڈے اور سیاہی پھینکی گئی جس پر وہ کافی سیخ پا نظر آئے اور میڈیا سے گفتگو کے دوران مریم نوازشریف کیلئے سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ’ پنجابی‘ میں پیغام جاری کیا ۔
تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ” صفدر کی بیوی کو میرا پیغام ہے ، وہ یتیم جسے 1500 روپے مہینے پر کھا ہواہے ، اس کی بیوی کو میرا پیغام ہے کہ اگر اگلی بار ایسی تھکی ہوئی حرکت کی تو آ پ کے گھر کے سامنے آ کر پریس کانفرنس کروں گا ، آپ کے گھر سے ہی پانی بھر کے اپنا منہ دھوﺅں گا ، میں پیشے کے اعتبار سے پروفیسر اور قوم کے اعتبار سے گل ہوں ، میں اپنی جگہ سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا ،آج سیاہی یا انڈے پھینکے ہیں ، میں چھاتی کے زور کے ساتھ کھڑا ہوں ، میرا زور اور بھی تیز ہو جائے گا ، آپ لوگوں نے وجہ دیدی ہے کہ جب تک آپ لوگوں کی بدمعاشی ختم نہیں کریں گے اور یہاں سے بھگائیں گے ،نہیں دم نہیں لیں گے ، شریف آدمی تو عدالتوں میں آنے کے قابل بھی نہیں رہا ،مجھے پتا تھا کہ آپ لوگوں نے آپ نے غنڈہ گردی کرنی ہے ، لیکن میں پھر بھی یہاں پر آیا ۔

ان کا کہناتھا کہ صفدر کی بیوی کیلئے پیغام ہے کہ آپ نے اپنے ورکر کو اشتعال دیا تھا کہ ہم بدلہ لیں گے ، آپ نے آج ہم پر حملہ کراویا ، سو دفعہ کروائیں ،میں اپنے ورکر سے کہوں گا کہ اگر ن لیگ کا کوئی ورکر آپ کے سامنے آئے تو آپ نے کوئی غیر اخلاقی حرکت نہیں کرنی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں