پاکستان میں ختم نبوت کو کوئی چیلنج نہیں کرسکتا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد. مذہبی و رہنما اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ختم نبوت کو کوئی چیلنج نہیں کرسکتا۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کے معاملے پر پاکستان کے لوگوں نے گولیاں کھائیں،آ ج اس معاملے پر حکمت اور ہمت سے آگے بڑھنا ہے۔ عورت مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ کچھ دن پہلے عورت مارچ کیا گیاجس کے متعلق وزیر داخلہ کو خط لکھا ہی کہ اگر عورت مارچ میں ختم نبوت کی توہین ہوئی تو مقدمہ درج کیا جائے،ان کا کہنا تھا کہ مدارس کو آج کل بڑا خطرہ کہا جارہا ہے،کسی کی ہمت نہیں کہ مدارس بند کرسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں