پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کی جانب سے مساجد اور پاکستانی سفارتخانے میں ماسک تقسیم کیے گئے

سیئول . پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کی جانب سے پاکستانی سفارت خانہ اور کوریا مسلم فیڈریشن کی مرکزی مسجد سمیت مُختلف شہروں کی مساجد میں کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک تقسیم کئے گئے۔ پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے صدر مُدثرعلی چیمہ اور جنرل سیکرٹری صابر خان نے کوریا کی مرکزی مسجد کے امام عبدُالرحمٰن لی سے مُلاقات کی اور مسجد کے عملے اور وہاں آنے والوں کیلئے ماسک پیش کئے. امام مسجد نے ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.

بعد ازاں جنوبی کوریا میں موجود پاکستانی سفارت خانے میں تعینات کمیونٹی ویلفئیر اتاشی عادل خان سے بھی مُلاقات کی اور ایمبیسی کے آفیشل اور سفارتخانے آنے والے پاکستانیوں کیلئے ماسک پیش کئے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں