سیاحت کے فروغ کیلئے حکومت کا برسوں سے بند سیدو شریف ایئرپورٹ کو آپریشنل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد.سیاحت کے فروغ کیلئے حکومت نے برسوں سے بند سوات کے سیدوشریف ایئرپورٹ کو آپریشنل کرنے کی تیاری کرلی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی اے نے سیدوشریف کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کافیصلہ کیاہے، پی آئی اے رواں ماہ کے آخری ہفتے اے ٹی آر طیارے کی ٹیسٹ فلائٹ کرے گی ، ٹیسٹ فلائٹ کیلئے سیدو شریف ایئرپورٹ پر انتظامات کئے جائیں، سی اے اے کاکہناہے کہ حکومت سے اجازت ملتے ہی سیدوشریف ایئرپورٹ کھول دیاجائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں