بے بنیاد الزامات سے جاوید لطیف اور ان جیسے درباری بے نقاب ہونگے، فردوس عاشق اعوان

لاہور.معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کاکہناہے کہ ن لیگ اداروں کو الزامات کی زد میں لاکر کسی طورملکی خدمت نہیں کررہی،بے بنیاد الزامات سے پاکستان اورملکی اداروں کی عزت میں کمی نہیں آئے گی تاہم الزامات سے جاوید لطیف اور ان جیسے درباری بے نقاب ہونگے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ جعلی راجکماری کو ملکی سالمیت کے مقابل کھڑا کرنا ذہنی پستی کا عکاس ہے،یہ جاوید لطیف اور ن لیگ کی ذہنی پستی کی عکاسی ہے،ان کاکہناتھاکہ مشرقی پاکستان کی بات کرنیوالی ن لیگ سانحے کا ذمہ دار ذوالفقار بھٹوجبکہ بے نظیر کی شہادت کا ذمہ دار آصف زرداری کو ٹھہراتی آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں