” ایک آدمی نے پوری پنجاب پولیس کو ہیجڑا بنا دیا” رئووف کلاسرا نے پولیس اور وزیراعظم کو چیلنج کردیا

لاہور .پاکپتن کے مانیکا خاور اور ان کے صاحبزادے ابراہیم کی گزشتہ روز ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ دھمال ڈالتے ہوئے دکھائی دئیے اور پیچھے کچھ افراد فائرنگ میں مصروف تھے لیکن اب خود مانیکا خاور کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے جس میں دبنگ انداز میں ہوائی فائرکررہے ہیں ۔
گزشتہ روز وائرل ہونے والی ویڈیو کے بارے میں معلومات یہ سامنے آئی تھیں کہ یہ تقریب ابراہیم مانیکا کی شادی کی تیاریوں کی خوشی میں رکھی گئی تھی جس میں دھمال ڈالی گئی اور ان کے عقیدت مند نوٹوں کی بارش کر تے رہے لیکن اب خود خاور مانیکا کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ قانون کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے کھلم کھلا ہوائی فائرنگ کر رہے ہیں لیکن ابھی تک اعلیٰ حکام کے کان پر جوں تک بھی نہیں رینگی اور ہرکوئی خاموش دکھائی دے رہاہے ۔

خاور مانیکا کی ویڈیو صحافی عدیل راجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جس پرا نہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ” جی آئی جی پنجاب۔۔ اس مانیکے کو کب گرفتار کر کے فوٹو سوشل میڈیا پر ڈالی جائے گی یا پنجاب پلس کے گبرو صرف دس دس سال کے بچے پکڑتی ہے؟“
یہ ویڈیو اور تبصرہ جب سینئر صحافی روف کلاسر ا کی نظروں سے گزرا تو ان سے بھی خاموش نہیں رہا گیا اور انہوں نے ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ”مجھے تو شادی کی خوشی میں فائرنگ سے زیادہ بیک گراونڈ میں بجتے ڈھول نے زیادہ مزا دیا ہے۔“

روف کلاسرا کا تبصرہ یہیں پر ختم نہیں ہوا بلکہ وہ مزید غصے میں آئے اور پنجاب پولیس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نہایت سخت الفاظ استعمال کر گئے ۔ روف کلاسرا نے کہا کہ ”ویسے مرشد نے تن تنہا بارہ کروڑ آبادی کے صوبے کی پوری پنجاب پولیس کو ہیجڑا بنا کر رکھ دیا ہے۔ سارے ٹھس۔ جیو مرشد۔۔ “

اپنا تبصرہ بھیجیں