سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

اسلام آباد.سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کردیاگیا، 15سے 16 مارچ تک چار بینچز پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کریں گے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق بینچ ایک چیف جسٹس گلزار احمد،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل ہوگا، بینچ دو میں جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس قاضی محمد امین شامل ہیں،اسی طرح بینچ تین جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل ہوگاجبکہ بینچ چار میں جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں