”جو لوگ صادق سنجرانی کی فتح کا جشن منا رہے ہیں وہ یاد رکھیں کہ ۔۔“ سینئر صحافی حامد میر ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے ، حکومت کو خبردار کر دیا

اسلام آباد .گزشتہ روز چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں اپوزیشن کو اکثریت کے باوجود اپ سیٹ کا سامنا کرنا پڑاہے اور حکومت نے دو سیٹیں چھین لی ہیں تاہم اس پر سینئر صحافی حامد میر نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق حامد میر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”جو لوگ صادق سنجرانی کی فتح کا جشن منا رہے ہیں انہیں فتح مبارک ہو لیکن وہ یاد رکھیں کہ سینیٹ میں پی ڈی ایم کی اکثریت ثابت ہو گئی ہے انکے 49 ووٹ ہیں حکومت 48 ووٹوں کے ساتھ قانون کیسے منظور کرائے گی؟اب ہر قانون پر پھڈا ہو گا اور سیاست میں کشیدگی مزید بڑھے گی۔“

سنجرانی کی جعلی جیت کے لئے حکومت نے ہر حربہ استعمال کیا ، یہ سلسلہ زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا: سید ناصر شاہ
حامد میر کا اپنے اگلے ٹویٹ میں مزید کہناتھا کہ” حفیظ شیخ کے بھی سات ووٹ مسترد ہوئے تھے گیلانی کے بھی سات ووٹ مسترد۔۔۔ حساب برابر کر دیا گیا سنجرانی کے 48 ووٹ نکلے اور گیلانی کے 42 ووٹ نکلے لیکن خفیہ کیمروں کی کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی۔“
سینئر صحافی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ”مانیں یا نہ مانیں پی ڈی ایم کے سات ووٹروں نے یوسف رضا گیلانی کے ساتھ دھوکہ کیا۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں