سید یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے قبل بیان جاری کرتے ہوئے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد.پاکستان ڈیمو کریٹک الائنس (پی ڈی ایم) کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے نامزد کئے جانے والے امیداور سینٹ چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے اپنے نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ کردیا۔ نجی ٹی وی 92کے مطابق سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ نمبرز کے مطابق ہم جیت چکے ہیں۔ جب ہم سینیٹ میں جائیں گے تو ہماری تعداد زیاد ہ ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں تو شریف آدمی ہوں،مجھے نہیں پتا حکومت کیوں خوفزدہ ہے،انشاءاللہ جیت جمہوری قوتوں کی ہوگی۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آج پارلیمنٹ کے وقار میں اضافہ ہوگا،سینئر لوگ پارلیمنٹ میں نظر آئیں گے۔وزیر اعظم اور ارکان پارلیمنٹ میں فاصلے کا ہمیں فائدہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں