پاکستان کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و ستم کی مذمت کرتا ہے،ترجمان وزارت خارجہ

اسلام آباد.پاکستان وزارت خارجہ کے ترجما ن کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قتل عام کی مذمت کرتا ہے۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ زاہد حفیظ نے ازبکستان کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاہے کہ ازبکستان کے وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا ہے دورے کے دورا ن انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کی۔وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بڑھانے پر زور دیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا خطے کی ترقی وسائل کے منصفانہ حل سے ممکن ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ازبک صدرنے وزیر اعظم عمران خان کو تاشقند میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کےلئے پیغام بھیجاہے۔زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کا کشمیر میں ظلم وستم جاری ہے۔بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں