وزیراعظم عمران خان نے مرزا آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے نامزد کردیا

اسلام آباد.وزیراعظم عمران خان نے مرزا آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے نامزد کردیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس میں تمام سینیٹرز نے شرکت کی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار نامزد کرنے کااختیار وزیراعظم کو دیدیا۔
پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ ڈپٹی چیئرمین فاٹا سے ہے اور کل کامیاب ہوں گے،وزیراعظم نے واضح کہہ دیا غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ۔
فیصل جاوید نے کہاکہ ہم اوپن بیلٹ اور الیکٹرانک ووٹنگ کی طرف جارہے ہیں ،اپوزیشن نے اوپن بیلٹ کی مخالفت کی ہے،چاہتے ہیں شفاف الیکشن ہوں، اوپن بیلٹنگ ہو، انہوں نے کہاکہ ہرسطح سے کرپشن کا خاتمہ عمران خان کا مشن ہے ،ہمیں اب قانون سازی کیلئے بڑی آسانی ہوگی ۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے کہاکہ وزیراعظم مہنگائی کے خاتمے کیلئے زبردست پیکیج لا رہے ہیں،پہلی حکومت ہے جومانتی ہے مہنگائی ہے اور اس پر قابوپانا ہے ،ہر قانون سازی کو اپوزیشن روک دیتی تھی ، اپوزیشن والوآپ کو این آر او نہیں ملے گا،پوری امید ہے صادق سنجرانی کامیاب ہوں گے ۔
انہوں نے کہاکہ یوسف رضاگیلانی کی سیٹ کیلئے بڑی کرپشن کی گئی،اپوزیشن کاطریقہ ہے الیکشن میں پیسہ چلاؤ،لوگ بلوچستان کے حقوق کی بات کرتے ہیں لیکن عملی اقدامات نہیں،مریم نوازنے کہاسینیٹ الیکشن میں نوٹ نہیں،ن لیگ کاٹکٹ چلا۔

وزیراطلاعات شبلی فرازنے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ وزیراعظم نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے مرزاآفریدی کونامزدکردیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں